پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا، اور یہ فیصلہ 30 نومبر کو متوقع ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے16 نومبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے اور مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *