وفاقی حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے جائیدادوں کی خریدو فروخت پر ٹیکس میں چھوٹ کا طریقہ کار واضح کر دیا ، جائیدادوں کی خریداری پر 236کے ریفنڈز کیلئے پاکستان آنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔
ٹیکس چھوٹ کیلئے اوورسیز پاکستانی عارضی پی ایس آئی ڈی کوڈ جنریٹ کریگا،آئی ڈی کوڈ جنریٹ کر کے متعلقہ چیف کمشنر آئی آر کو ای میل بھیجی جائے گی،نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کا سٹیٹس چیک کرنے کے بعد باقاعدہ منظوری دی جائیگی۔
کمشنرکی منظوری کے بعد اوورسیز پاکستانی جائیدادوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس چھوٹ لے سکیں گے، ٹیکسوں کے ریفنڈ کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب نے بھی ایف بی آر کو متعدد بار ہدایات جاری کی تھیں۔
تمام چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا فیصلہ ایک دن میں کرنے کا حکم جاری کردیاگیا ہے، اس حوالے سے ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ایک دن میں فیصلہ کرنے کے بارے میں مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے ۔