پانچ ہزار لا پتہ کارکنان بارے ضلعی سطع پر ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

پانچ ہزار لا پتہ کارکنان بارے ضلعی سطع پر ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پانچ ہزار کارکن لاپتا ہیں، اور اسلام آباد احتجاج کے بعد تمام لا پتہ کارکنان کے حوالے سےضلعی سطح پر ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی اس وقت پشاور میں موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کے وسائل استعمال نہیں کرتے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم احتجاج کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آج اپنے شہید کارکنوں کی تعزیت کے لیے ان کے گھر آیا ہوں، کبھی کوئی حکومت اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو خیبرپختونخوا گورنمنٹ معاوضہ اور ان کے بچوں کو نوکری دے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری جہدوجہد جمہوریت کی بحالی اور بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے ہے، پاکستان تحریک انصاف چاروں صوبوں کی پارٹی ہے، لوگ اپنے کاروبار لٹا کر اپنے گھر بار لٹا کر بھی بانی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاحال ہمارے پانچ ہزار کارکن غائب ہیں، ہماری تحریک پر کسی صورت گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کا لائحہ عمل بانی تحریک انصاف کے حکم سے طے کریں گے، بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بشریٰ بی بی احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے غائب کارکنوں کے لیے ضلعی سطح پر سیل قائم کئے ہیں، ضلعی سطح پر غائب کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *