مفت سولر پینلز حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

مفت سولر پینلز حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت سولر اسکیم کا آغاز کر دیا، جس کے تحت ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 100 واٹ سولر پینل فراہم کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اس اسکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 100 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 550 واٹ کا سولر سسٹم ملے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلی پنجاب مفت سولر پینل اسکیم میں رجسٹریشن کا طریقہ کار

حکومت کا یہ اقدام توانائی کے بحران سے نمٹنے اور شہریوں کی بجلی کے بلوں میں کمی لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اسکیم میں اپلائی کرنے کے لیے شہریوں کو اپنے بجلی بل کا ریفرنس نمبر دینا ہوگا اور کرایہ داروں کو مالک مکان سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ سولر پینلز مالک مکان کے نام پر جاری کیے جائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کے تحت کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی اور سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم تقسیم کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *