چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا استقبال کیا۔ وفد میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال اکبر اور عاشق کرمانی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چین کے 8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے استقبال کے لیے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لن تاؤ، قونصلر ساؤتھ ایشین افیئرمسز لی جین یاؤن، بیورو آف ساؤتھ ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ژاینبو ساؤتھ ایشین افیئر اتاشی، سینگ گویو اور مس چن یو بو اور مس ژؤ چن یو نے ان کا استقبال کیا۔
اُدھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کےاعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لےجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، وزرا بلال اکبر، عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ مریم نواز کے ہمراہ موجود ہیں۔ مریم نواز چین کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر 8 روزہ سرکاری دورہ کر رہی ہیں، دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق مریم نواز کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں، دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیکل ،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے دیئے گے۔