ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انگلینڈ کی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 لاکھ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن کر اس کھیل کی 147 سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجام دیا، انگلینڈ نے اپنے ایک ہزار 82 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی ہے جن کی تعداد 929 ہیں، سنچریوں کے اس ریکارڈ میں 717 کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل ووٹرز ڈے، فافن کے 8 فروری 2024 کے جنرل الیکشنز بارےدلچسپ حقائق

سب سے زیادہ رنز کے اعتبار سے انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا نے 4 لاکھ 28 ہزار ٹیسٹ رنز بنائے ہیں جبکہ بھارت 2 لاکھ 78 ہزار 751 رنز کے ساتھ تیسرے پر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *