پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے تحقیقاتی اعدادوشمار کے مطابق فری لانسنگ کے شعبہ سے منسلک افراد کی ماہانہ اوسط آمدنی مختلف ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سال کے دوران 35 فیصد فری لانسرز کی ماہانہ آمدن 15 ہزار روپے سے کم ہے، جبکہ 13 فیصد افراد 15 سے 30 ہزار روپے تک کماتے ہیں۔ 11 فیصد افراد کی آمدن 30 سے 50 ہزار روپے کے درمیان ہے، اور 12 فیصد افراد 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کما رہے ہیں۔
اسی طرح ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے تک کمانے والوں کی شرح 9 فیصد ہے، اور 11 فیصد فری لانسرز کی آمدن 2 سے 5 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ اس کے علاوہ 9 فیصد افراد کی ماہانہ آمدن 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں فری لانسنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور نوجوان طبقہ کی اکثریت فری لانسنگ کے ذریعے روزگار حاصل کر رہا ہے۔