حکومت کا گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کرنے کا فیصلہ

حکومت کا گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کرنے کا فیصلہ

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایفشرائط کے مطابق حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گندم کی بوائی مکمل ہوگئی مگر پہلی بار اب تک امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ حکومت ہرسال گندم کی بوائی کے موقع پر امدادی قیمت مقرر کرتی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت حکومت کو کیسے چیلنج کر سکتی ہے؟ فواد چوہدری کا تحریکِ انصاف کو مشورہ

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اجناس کی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کردار کی مخالف ہے، آئی ایم ایف نے گنے اور گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کا کہا تھا۔ آئی ایم ایف اجناس کی قیمتوں کے تعین کے لیے فری مارکیٹ کا خواہاں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *