ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مہر بانو قریشی نے 9 مئی کو پی ٹی آئی کے خلاف لگائے گئے الزامات کو جھوٹا بیانیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کا بھی حساب دینا ہوگا۔
الیکشن ٹربیونل میں پیٹیشن دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کے حق میں ہونے والی دھاندلی پر انہوں نے شدید اعتراض کیا۔
مہر بانو قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار انصاف کے منتظر ہیں، اور کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ کوئی گولی نہیں چلائی گئی، لیکن اب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہوائی فائرنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحیح سمت میں جانے کے لیے فارم 47 والوں سے نجات ضروری ہے، اور علی موسیٰ گیلانی کے بارے میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ جیتے نہیں، اور ان کی مدد کرتے کرتے ہم اپنے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں
مہر بانو قریشی نے کہا کہ عوام کا ووٹ چھینا گیا ہے اور ان کی آواز بند کی گئی ہے، اس لیے عوام کو ان کا حق دیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔