قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آف روڈ ریلی دیکھنے جھل مگسی کے ٹریک پر پہنچ گئے، جہاں انہیں دیکھ کر مداحوں اور روڈ ریلی کے شائقین نے گھیرلیا۔
کیا سابق کپتان نے ایک اور کھیل کے کھلاڑی بننے کےلیے تیار ی پکڑلی؟ اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ کل ٹریک دیکھیں گے، اگر لگا کہ وہ اس پر گاڑی چلا سکتے ہیں تو ریس میں حصہ لیں گے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جھل مگسی میں ہونے والی ریس کے لیے وہ پُرجوش ہیں۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی کے حوالے سے اس سے قبل بھی اس قسم کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں کہ شاہد آفریدی سیاست کے میدان میں حصہ لینے والے ہیں۔
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صاحبزادہ سلطان محمد علی نے ایک پوسٹ پر شاہد آفریدی کی ٹریک آمد کے حوالے سے پوسٹ بھی شیٗر کی ہے جس میں انہوں نے سابق کپتان کی موٹر سپورٹس کے شعبے میں دلچسپی کو سراہا ۔