بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں جیپ ریلی کا انعقاد

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں جیپ ریلی کا انعقاد

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، ریلی میں 80 سے زائد ریسرزحصہ لے رہے ہیں ۔

جیپ ریلی میں وزیر اعلیٰ  بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمدخان، آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر سمیت مخلتف شخصیات نے ریلی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

جیپ ریلی 12 تا 15 دسمبر تک منعقد کی جارہی ہے جس میں پاکستان بھر سے ریسرز حصہ لے رہے ہیں ، ٹریک کی کل لمبائی 175 کلومیٹرز ہے جس میں مختلف اقسام کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اس حوالے سے ریلی کے آرگنائزر نادر علی مگسی کاکہنا ہے کہ جھل مگسی ریلی 2005 میں شروع کی گئی اور اب یہ ریلی چاروں صوبوں میں منعقد کی جارہی ہے۔

ریلی میں شریک ریسرز کاکہنا تھاکہ بلوچستان ایک پیارا اور خوبصورت صوبہ ہے۔ ہم یہاں پرامن طریقے سے ریلی میں حصہ لے رہے ہیں، اسی طرح ایک اور ریسر نے اپنا تجربہ بیان کرتے کہا کہ جھل ریلی میری پہلی ریلی ہے، یہ اچھا اور تیز ٹریک ہے۔

ریلی میں حصہ لینے والے ایک اور ریسر نے کہا کہ یہاں بالکل امن ہے، اس ریلی میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ریسرز حصہ لے رہے ہیں اس ریلی کے پر امن انقعاد پر ہم حکومت بلوچستان، آرمی اور ایف سی کے مشکور ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *