محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، چاغی اور قلعہ عبداللّٰہ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور گرد و نواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا، ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اور استور میں منفی11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گلگت، قلات منفی 05، کوئٹہ منفی 2، اسلام آباد 1، پشاور، مظفر آباد 2، ملتان، بہاولپور، سکھر، بنوں5، لاہور، نوابشاہ، جموں7 اور کراچی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔