رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے 22 دسمبر تک ملک کے 143 مخصوص اضلاع میں ہورہا ہے ۔
انسداد پولیو پروگرام کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کے مطابق مہم کے دوران 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ہمارا عزم ہے کہ 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جائے۔
انہوں نے کہ کہ میں ایک ماں کی حیثیت سے آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ پولیو ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں، اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرےلازمی پلوائیں، پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ، مؤثر اور بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے، پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے تحفظ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا مکمل کورس کروانا بے حد ضروری ہے۔
عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھاکہ مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے بہادر فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔