اداکارہ عائشہ آفریدی نے شاہد آفریدی سے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کر دی۔
نجی ٹی وی میں میزبان ایاز سموں کے سوال کہ آپ شاہد آفریدی کی رشتے دار ہیں کا جواب دیتے ہوئے عائشہ آفریدی نے کہا میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ لوگ مجھ سے بار بار یہ سوال کرتے ہیں، لیکن میں یہی جواب دیتی ہوں کہ میں عائشہ آفریدی ہوں اور میرا ان سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا وہ پٹھان فیملی سے تعلق رکھتی ہیں اور شوبز میں قدم رکھنے کے لیے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔