سندھ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ مسترد کر دیا

سندھ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ مسترد کر دیا

سندھ حکومت نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پہلے ہی شدید پریشانی کا شکار ہیں اور وہ مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اوگرا کے فیصلے پر عملدرآمد سے قبل صوبوں سے مشاورت کی جائے۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

یاد رہے کہ اوگرا نے گزشتہ روز رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا۔ حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *