9 مئی کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 17 جنوری تک توسیع

9 مئی کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 17 جنوری تک توسیع

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 17 جنوری تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی گوجرانوالہ میں سماعت کے دوران زرتاج گل عدالت میں پیش ہوئیں، تاہم عمر ایوب پیش نہ ہو سکے۔ عمر ایوب کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد سمیت مختلف عدالتوں میں پیشی کی وجہ سے وہ گوجرانوالہ نہیں آ سکتے۔ عدالت نے عمر ایوب کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب اور فیصل امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت 18 فروری تک منظور کرتے ہوئے دونوں کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *