پی آئی اے کے گراؤنڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کیلئے فعال کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کے گراؤنڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کیلئے فعال کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کے گراؤنڈ 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کیلئے فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ائیر لائن کے بوئنگ 777 ساختہ طیارے اور ایئر 320 ساختہ طیارے کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بوئنگ 777 طیارہ 440 نشستوں والا بڑی گنجائش کا حامل طیارہ ہے جسے یورپ اور حج آپریشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ

طیارہ 10 جنوری سے شروع ہونے والے یورپ فلائٹ آپریشن کے لیے بھی کلیدی حیثیت کا حامل ہے، پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ ایک سال سے زائد عرصے سے گراؤنڈتھا۔

ایک دو روز کے دوران طیارے کے دو انجنز پاکستان پہنچا دیے جائیں گے، طیارہ پیرس کے لیے پہلی پرواز لے کر 10 جنوری کو روانہ ہوگا۔

ان دونوں طیاروں کے شامل ہونے سے پی آ ئی اے کے فعال بیڑے کی تعداد بڑھ کر 18 ہوجائے گی، ان کی شمولیت سے قومی ائیر لائن کی آمدن بھی بڑھے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *