پشاور: خیبرپختونخوا میں کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کو مالی معاونت فراہم کرنے والے اہم نیٹ ورک کے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے صوبے کے 18 اضلاع میں رواں سال کے دوران 186 مقدمات درج کیے ہیں، جن میں 514 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں اور 199 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والے 30 سہولت کار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 285 ملزمان اب بھی روپوش ہیں۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) خیبر پختونخوا کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کے سب سے زیادہ 77 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں 237 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اس دوران 80 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 8 مالی معانت کرنیوالے ملزمان ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 145 ملزمان روپوش ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ضلع خیبر میں دہشتگردوں کو مالی معاونت کرنے 76 کیسز رجسٹر ہوئے، جس میں142 ملزمان نامزد کرکے 40 کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 14 ملزمان مارے جا چکے ہیں اور 88 ملزمان مفرور ہیں ۔
وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کے ابائی ضلع، ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے 7 مقدمات میں 9 ملزمان نامزد ہوئے جس میں 3 ملزمان کو گرفتارکیا جا چکا ہے جبکہ 6 ملزمان فرار ہو چکے ہیں
ضلع مردان میں 4 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس میں 15 ملزمان نامزد ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،3 کو ہلاک جبکہ 4 فرار ہو چکے ہیں ۔ ضلع مہمند میں دہشتگردی کی مالی امداد کرنے کے 4 مقدمات درج ہوئے جس میں 18 ملزمان کو نامزد کرکے 9 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ،اس کے علاوہ 1 کو ہلاک اور8 ملزمان مفرور ہیں
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق ضلع اپر اور لوئر دیر میں دہشتگردوں کو مالی معاونت کے 6مقدمات درج ہوئے جس میں نامزد 9 ملزمان گرفتارکرلئے گئے ہیں ۔ چارسدہ میں مالی معاونت کے 2 مقدمات میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا جس میں 2 ملزمان گرفتار کرلیا ہے جبکہ 1ملزم فرار ہے ۔ ضلع باجوڑمیں 2 مقدمات میں نامزد 2ملزمان میں 1 گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ ضلع ہنگو میں 1 مقدمہ میں نامزد 4 ملزمان میں 2 گرفتار کرلئے گئے جبکہ 2 ملزمان فرار ہیں ، ضلع کوہاٹ میں 2 مقدمات میں 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ1 گرفتار کرلیا گیا ، ضلع کرم ،لکی مروت،نوشہرہ ،شانگہ اور ٹانک میں 4 مقدمات میں 54 ملزمان کو نامزد کیا گیا جس میں 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، 4 کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 14 ملزمان فرار ہو چکے ہیں ۔
کاونٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں ،انکی مالی اور ہر قسم کی معاونت کرنیوالے خلاف روزبروز کاروائیاں کی جارہی ہیں ،انکے مطابق صوبے میں پائے جانے والے تمام دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے ،سکیورٹی فورسز اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ساتھ مل کرملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔