تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ نواز شریف و زرداری کے خلاف عدالتیں خاموش ہیں جبکہ عمران کے کیسز فاسٹ ٹریک پر ہیں۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس انتقام کے سوا کچھ نہیں، نواز شریف نے بلٹ پروف گاڑی چھ لاکھ میں لی مگر نیب اور ایف آئی اے خاموش ہیں، عدالتیں زرداری اور نواز شریف کے خلاف مقدمات نہیں سن رہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آج توشہ خانہ کیس میں عدالت کو کہا ہے کہ پہلے دیگر کیسز سنیں، عدالتیں آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف مقدمات کو نہیں سن رہیں لیکن عمران خان کے خلاف مقدمات فاسٹ ٹریک پر چل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پاکستان کو 190 ملین پاؤنڈ ملے مگر بانی پی ٹی آئی کو ملزم بنادیا گیا، اس وقت تک زرداری پر کوئی کیس نہیں، حسن نواز نے پراپرٹی ٹائیکون کو 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب روپے میں بیچی مگر لیکن 9 ارب روپے رشوت دینے پر نہ کوئی کیس بنا نہ کوئی رپورٹ سامنے آئی۔