نیوٹرل وینیو پرفیصلہ کل ہوجائے گا،محسن نقوی

نیوٹرل وینیو پرفیصلہ کل ہوجائے گا،محسن نقوی

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ نیوٹرل وینیو پرفیصلہ کل ہوجائے گا، کرکٹ کا کوئی نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ  کراچی والوں کوجلد خوشخبری دیں گے، شہر قائد میں بڑا ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی نئی عمارت ایک مہینے کے اندر تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے میچز پشاور میں بھی کرائے جائیں، پشاور زلمی کا مطالبہ

گراؤنڈ کے اطراف میں 2700 گاڑیوں کی پارکنگ بھی بنائی جارہی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیم کے جنگلے تبدیل کئے جارہے ہیں جس سے ویو بلاک نہیں ہوگا، ایل اِی ڈی لائٹس لگائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی ،پی سی بی کی شرائط تسلیم ہونے پر بھارتی میڈیا اپنے کرکٹ بورڈ پر برس پڑا:

25 جنوری تک نئی سکرین بھی آجائے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ کراچی سے شفٹ کیا جاسکتا ہے، چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل سہ فریقی سیریز کا میچ یہاں کرایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *