9 مئی کے سربراہ کو سزا ضرور ہوگی :وفاقی وزیراطلاعات

9 مئی کے سربراہ کو سزا ضرور ہوگی :وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 9مئی کے سربراہ کو ضرورسزا ہوگی، یہ ناقابل معافی جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران عطاءتارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہمیشہ ملک میں تعمیر و ترقی ہوئی ، اس وقت دوست ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگانے کے لئے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت آج بہتری کی راہ پر گامزن ہے اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستانی روپیہ مستحکم ہے اور سٹاک مارکیٹ اُوپر جارہی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ نومئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی

پی ٹی آئی والوں نے ملک کے دفاع اورسالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ   پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سیاسی دہشتگردی نہیں چلے گی ، سیاست تہذیب و تمدن کی حدود میں رہ کرکی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *