محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ مزید سردی بڑھنے کا بھی امکان ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع جبکہ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی
دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو انٹر چینج تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے، موٹر وے ایم ٹو کوٹ مومن تاللہ انٹر چینج تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے، موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بابوصابو تک بند رہے گی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک۔ موٹر وے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند رہے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، لاہور کے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔