سینئر تجزیہ کار حسنات ملک نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اپنے ساتھی ججز کے زیر عتاب ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے ایڈمن جج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
آزاد ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسنات ملک نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈمن جج کے عہدے پر مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ماضی میں جب انور ظہیر جمالی چیف جسٹس تھے تو امیر ہانی مسلم ایڈمن جج کے طور پر کام کر رہے تھے، اور عمر عطا بندیال کے دور میں اعجاز الحسن ایڈمن جج کے طور پر فرائض ادا کر رہے تھے۔