بارش برسانے والا سسٹم ملک سے نکل جانے کی و جہ سے آئندہ چند روز شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز لاہور کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی لیکن اب پنجاب بھر میں پھر خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ہلکی بارش ہونے کی وجہ سے کسی حد تک خشک موسم میں کمی ہوئی ہے، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا ہے جس کی وجہ سے اگلے دو تین شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وادی کاغان میں شدید سردی سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آ گیا ہے مختلف مقامات پر آبشاریں، جھرنے اور جھیلیں بھی جم گئیں۔
باران رحمت نہ ہونے سے خشک سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔