ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ،(آئی ایس پی آر)  ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج  دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں قومی سلامتی، خطے کی صورتحال، اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

فوج کے ترجمان کی جانب سے یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ملک میں اندرونی و بیرونی چیلنجز اور سیکیورٹی کے مسائل زیر بحث ہیں, توقع کی جا رہی ہے کہ وہ حالیہ اہم واقعات، آپریشنز کی تفصیلات اور پاک فوج کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے۔

یہ پریس کانفرنس قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس دوران مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔

عوام اور میڈیا کو اس کانفرنس کے ذریعے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی جو ملک کی موجودہ صورتحال کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *