شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی ہے، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری فیض پور سے خانہ تک بند کی گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے عبدالحکیم دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے اوراس کیساتھ ساتھ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے کہ کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اورصبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورعوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ
کریں ۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کے لئے موٹرویز کو بند کیا جاتا ہے، اس موسم میں سفر کرنے کے لئے بہترین وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا ہے۔