پاکستان ویمن کرکٹر سدرا امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستان ویمن کرکٹر سدرا امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستان ویمن کرکٹر سدرا امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ 32 سالہ قومی ویمن کرکٹر سدرا امین کی شادی عادل مسعود کے ساتھ ہوئی ہے۔ سدرا امین کی شادی تقریب مقامی فارم ہاؤس میں بخیر وعافیت انجام پائی جس میں ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے عہدے دار وں نے بھی شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے معروف آل راؤنڈر شان ایبٹ نے پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کی حامی بھر لی

شادی کی تقریب میں شریک ہونے والوں میں سدرہ نواز، گل فیروزہ، طوبہ حسن،کائنات حفیظ، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، بسمعہ معروف، ارم جاوید اور عائشہ ظفر بھی شامل تھیں ۔

دوسری جانب سدرہ ا مین کو مداحوں کی جانب سے بھی شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں اور ان کی زندگی کی نئی اننگز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے 69 بین الاقوامی ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 67 اننگز میں 4 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت 1753 رنز بنا رکھے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم میں واپسی کیلئے شاداب خان نے ثقلین مشتاق سے مدد لے لی

64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی 60 اننگز میں سدرہ امین نے 1029 رنز بنائے ہیں جن میں 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *