عمران خان کو حکومت حاصل کرنے کے لیے چار سال انتظار کرنا پڑے گا، معروف روحانی اسکالر سید سرفراز شاہ

عمران خان کو حکومت حاصل کرنے کے لیے چار سال انتظار کرنا پڑے گا، معروف روحانی اسکالر سید سرفراز شاہ

پاکستان کے معروف روحانی اسکالر سید سرفراز شاہ نے 2025 کے آغاز پر پاکستان کی سیاسی، معاشی اور عالمی صورتحال پر اہم پیشگوئیاں کردیں۔

سید سرفراز شاہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جن مشکلات کا سامنا کیا ہے، اب بھارت ان میں پھنسنے جا رہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کا عمل جاری ہے اور بھارت کے لیے یہی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔

سید سرفراز شاہ نےکا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ابھی عروج پر ہے اور وہ جلد جیل سے باہر آئیں گے۔ تاہم عمران خان کو حکومت حاصل کرنے کے لیے تقریباً چار سال انتظار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان انگریزوں کے بارے میں گہری معلومات رکھتے ہیں، جو ان کے لیے ایک فائدہ ثابت ہو گا۔

مزید پڑھیں: اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے، گورنر پنجاب کا دعویٰ

سرفراز شاہ نے مزید پیشگوئی کی کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا مستقبل روشن ہے اور ہر بیوی کا اپنے شوہر پر اثر و رسوخ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے کہا کہ ان کے وزیراعظم بننے میں وقت ہے اور انہیں میچور ہونے کے لیے مزید وقت درکار ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سید سرفراز شاہ نے کہا کہ وہ زندگی کے اچھے دن دیکھ رہی ہیں اور ممکنہ طور پر مزید آگے بڑھ سکتی ہیں لیکن مریم نواز مستقبل میں وزیراعظم بنتی نظر نہیں آتیں۔ نواز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی عملی سیاست کا وقت ختم ہو چکا ہےاور وہ خود بھی شاید پاور میں واپس آنا نہیں چاہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے سرفراز شاہ کا کہنا تھا کہ وہ تھوڑا وقت اور چل سکتے ہیںلیکن حکومت کا ہائبرڈ نظام زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے حالات گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے بہتر ہونا شروع ہو چکے ہیں اور آئندہ دو سے ڈھائی سال میں پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *