سال 2024 کے اختتام اور 2025 کا آغاز لاہور میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات پرمقدمہ درج کرنے سے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے آغاز پر پہلے مقدمہ کا اندراج غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں صدر ڈویژن کے تھانہ گرین ٹاؤن پولیس کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔نیو ائیر نائٹ پر سر عام اسلحہ لہرانے اور نمائش کر کے خوف ہراس پھیلانے والا ملزم محبوب احمد اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم محبوب احمد سے 9mm پستول اور گولیاں برامد،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پرمقدمہ درج کی گیا ہے اورمزید تحقیقات جاری ہیں ۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں نئے سال کے حوالے سے ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی یقینی بنائی گئی ہے اور نیو ائیر نائٹ پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے سلاخوں کے پیچھے جائیں گے۔
دوسری جانب 2024 کا آخری مقدمہ میں غیر قانونی اسلحہ کے الزامات پر درج کیا گیا ہے جو کہ رائے ونڈ سٹی پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام مصطفی کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے رائفل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایس ایچ او رائے ونڈ سٹی، وقار بخاری کی قیادت میں یہ کارروائی کی گئی جس میں ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کی نگرانی شامل تھی۔