خیبرپختونخوا، ایک ضلع کے ہسپتال میں 88 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ثابت

خیبرپختونخوا، ایک ضلع کے ہسپتال میں 88 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ثابت

پشاور: تحریک انصاف کے سابقہ دور میں خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں کار پارکنگ ٹھیکہ میں 88 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ثابت ہوئی ہے۔ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا۔

انٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے حوالے سے شکایت موصول ہونے کے بعد انکوائری کا اغاز کر تے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ ٹھیکیداررضوان اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کے افسران کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں کار پارکنگ کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کے متعلق شکایات موصول ہوئیں جس پر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے متعلقہ ریکارڈ کا معائنہ کیا جس میں صوبائی خزانے کو 88,26,243 روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا۔ آڈٹ معائنے میں مبینہ طور پر محکمہ صحت کے گریڈ اٹھارہ سے گریڈ بیس کے افسران ملوث پائے گئے ہیں جنکی غفلت کی وجہ سے ٹھیکیدار نے صوبائی خزانے کو 88,26,243روپے کا نقصان پہنچایا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *