کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے وزارت عظمیٰ اور پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارٹی کے دبائو میں آکر عہدے اور پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ حکمران جماعت لیبر پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چننے کے بعد عہدہ چھوڑ دوں گا۔ جبکہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کینیڈا اور اس کے شہریوں کیلئے بھرپور جدوجہد کی تاہم حکومت کے منتخب کرنے کے طریقہ کار میں ترمیم نہ کرنے کا افسوس ہے۔ اب میں وزارت عظمیٰ اور پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور آئندہ کسی انتخاب میں حصہ نہیں لوں گا۔
گزشتہ ماہ کینیڈین وزیرخزانہ کرسٹیافری لینڈ نے جسٹن ٹروڈو سے مخالفت کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ وزیر خزانہ کے استعفے کے بعد پارٹی کے اندر سے جسٹن ٹروڈو کیخلاف آوازیں اُٹھیں۔ وہ 11 سال تک لیبر پارٹی کے سربراہ رہے ہیں۔
کینیڈین پارلیمنٹ 24 مارچ تک معطل رہے گی۔