پاکستان کے سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں سہیل عدنان نے مصر کے ٹاپ سیڈ پلیئر معیز تعمیر المغازی کو شکست دی۔
سہیل عدنان نے معیز تعمیر المغازی کے خلاف 1-2 کے خسارے سے کم بیک کرکے تین دو سے مقابلہ جیت لیا۔ پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 11-5، 5-11، 11-6، 7-11، 5-11 رہا۔
اس سے قبل 2007 میں ناصر اقبال نے جونیئر انڈر 13 کا ٹائٹل جیتا تھا ، اس طرح سہیل عد نان نے اٹھارہ سال بعد پاکستان کے لئے برٹش جونیئر انڈر 13 کا ٹائٹل جیتا۔
واضح رہے کہ 18 سال بعد کسی پاکستانی پلیئر نے برٹش جونیئر انڈر 13 کا ٹائٹل جیتا ہے۔ ان سے قبل 2007 میں ناصر اقبال نے آخری مرتبہ برٹش جونیئر انڈر 13 کا ٹائٹل