پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کے ایس ایل کو اس سے قبل نومبر اور فروری کی ونڈو دی گئی تھی،فروری میں چیمپیئنز ٹرافی ہونے کی وجہ سے کے ایس ایل نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کو بھی کے ایس ایل کھیلنے کی اجازت ہو گی اس کے علاوہ ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑی کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔