سندھ، سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

سندھ، سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور ان کا غیر مجاز استعمال کرنے والوں کو نامزد کرکے ایف آئی آرز کٹوائی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا، مزمل اسلم کا دعوی

اجلاس میں متروکہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ ہوا اس موقع پر ممبران نے اپنی سفارشات پیش کیں اور اخراجات میں کمی یقینی بنانے کی تجاویز بھی دیں۔

کمیٹی اجلاس میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال، پیٹرولیم، آئل اور لبریکنٹس کے اخراجات کو کنٹرول کرنے اور بے کار گاڑیوں کی نیلامی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

سینئر صوبائی وزیرشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کے روک تھام اور پی او ایل کے بڑھتے ہوئے اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ خراب گاڑیوں کی نیلامی مکمل طور پر شفاف بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *