سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی آسامیوں کے لیے 46 امیدواروں کا فہرست تیار

سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی آسامیوں کے لیے 46 امیدواروں کا فہرست تیار

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی آسامیوں کے لیے 46 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے ان 46 ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو ارسال کر دی ہے۔ ان میں سے 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ہیں اور باقی 40 وکلا کے نام شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سوریش کمار، خالد حسین شاہانی اورمشتاق احمد لغاری شامل ہیں۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز میں تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اورامیر علی مہسیرشامل ہیں۔

اسی طرح وکلا کے ناموں میں علی حیدر ادا،نثار احمد بھمبرو، ریاضت علی ساحر،میراں محمد شاہ، راجہ جواد علی سحر،عبید الرحمان خان،رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور خان محمد عمر لاکھانی، منصور علی گھنگرو،محمد ذیشان عبداللہ،محمد جعفر رضا،ذولفقار علی سولنگی،حق نواز تالپور، ڈاکٹر سید فیاض الحسن شاہ اور محمد عثمان علی ہادی کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محسن قادر شاہوانی، قاضی محمد بشیر، سندیپ ملانی، محمد حسن اکبر،سید احمد شاہ، امداد علی اونر، چوہدری عاطف رفیق، محمد جمشید ملک، عرفان میر ہیلپوتا، جان علی جونیجو، ولی محمد کھوسو، فیاض احمد سمور، الطاف حسین غلام محی الدین،راشد مصطفی، ارشد زاہد علوی، سید طارق احمد شاہ، صغیر احمد عباسی، وزیر حسین کھوسو، پرکاش کمار، محمد ذیشان، ریحان عزیز اور شازیہ ہنجرا کے نام بھی جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو ارسال کیے گئے۔

 ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 جنوری کو منعقد ہوگا، جس میں ان ناموں پر غور کیا جائے گا اور خالی ججز کی آسامیوں کے لیے فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *