پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے پہلے علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے پہلے علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات

بانی پی ٹی آئی سے اپوزیشن مذاکراتی ٹیم کی ملاقات کا معاملہ ، مذاکراتی کمیٹی سے پہلے علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات جاری ہے ۔

عمر ایوب اور اسد قیصر کی ملاقات کیلئے اسپیکر سے درخواست کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی لیکن مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ون آن ون ملاقات جاری  ہے۔

مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کا سیکورٹی سٹاف اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب : ادارہ حرمین کی جانب سے زائرین کیلیے اہم ہدایات جاری

 سات رکنی مذاکراتی کمیٹی آج ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائے گی، ممکنہ طور پر مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات دوپہر ڈھائی کے بعد عمران خان سے کرائی جائے گی۔

دوسری جانب حکومت نے آج اتوار دن ڈھائی بجے کمیٹی کی ملاقات کے بارے میں اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *