آئین اچھا ہے یا بُرا ، اس کو فالوکرنا چا ہیے:شاہد خاقان عباسی

آئین اچھا ہے یا بُرا ، اس کو فالوکرنا چا ہیے:شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے کنونیئرو سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمیں الزامات کا کھیل ختم کرنا ہوگا، آئین اچھا ہے یا بُرا ، اس کو فالوکرناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کو آئین پسند نہیں تو مل کر اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے لیکن توڑیں نہیں، انکا کہنا تھا کہ ملک تب ٹھیک سمت کی جانب گامزن ہوگا جب معیشت ٹھیک ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

ان کے خیال میں آج کا نوجوان معاشی حل چاہتا ہے، آپ نے جو کرنا ہے آئین کے اندر رہ کرکریں۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھاکہ اگر آئین سے باہر جاتے ہیں تو مشکل ہوتی ہے،جو کہتا ہے مجھے کام نہیں کرنے دیا گیا، اسے چا ہیے استعفیٰ دے اور گھر چلا جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *