نوجوانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا آغاز ہو گیا

نوجوانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا آغاز ہو گیا

خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا آغاز ہو گیا۔

احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی  کا آغاز ہو گیا ہے، پشاور میں نوجوانوں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

وزیراعلیٰ ٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کیے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو برسر روزگار اور بااختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، کاروبار شروع کرنے کے لئے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا  کہ پہلے 20 ماہ گریس پیریڈ ہوگا جس دوران کوئی وصولی نہیں ہو گی، رواں بجٹ میں احساس پروگرام کے لئے 15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *