20جنوری تک کچھ نہیں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کو صرف مایوسی ہوگی: سینیٹر فیصل واوڈا

20جنوری تک کچھ نہیں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کو صرف مایوسی ہوگی: سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 20 جنوری تک کچھ نہیں ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کو صرف مایوسی ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت مستحکم ہے۔ جوڈیشل کمیشن پر حکومت کہے گی کہ 2014 دھرنے پربھی کمیشن بننا چاہئے۔ ایسے ہی پیچھے جاتے رہے تو کوئی بھی جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکے گا۔

مزید پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ موخر، عمران خان کا ردِعمل بھی آگیا

فیصل واوڈانے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے باوجود کسی ممبر کو ایوان میں نہ لانا غلط ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے پروڈکشن آرڈر نہ مان کر ایوان کی بے عزتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے اگر پروڈکشن آرڈر نہیں مانے تو ظاہر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آرڈر ہوگا۔

انہوں نے اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے ماتحت ہے۔ اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب ذمہ دار ہوں گی۔ پروڈکشن آرڈر نہ ماننے سے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے اپنے اختیارات کا استعمال کیا، جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے پہلے تو پروڈکشن آرڈر سے انکار نہیں کیا گیا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جیل سپرنٹنڈنٹ نے انکار کیا ہے تو یہ ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ ہم ایوان بالا کا استحقاق مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ 190ملین پائونڈ معاہدے کی منظوری کابینہ میں دی گئی تھی۔ کابینہ میں ہم 3لوگوں نے فیصلے کی کھل کر مخالفت کی تھی۔190ملین پائونڈ کے معاملے میں پوری کابینہ ذمہ دار ہے۔ ہم نے کابینہ میں مخالفت کی تھی لیکن پوری کابینہ ذمہ دار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *