آئی ایم ایف کا موجودہ قرض کا پروگرام آخری پروگرام ہوگا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

آئی ایم ایف کا موجودہ قرض کا پروگرام آخری پروگرام ہوگا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی آئی ہے اور آئی ایم ایف کا موجودہ قرض کا پروگرام آخری پروگرام ہوگا۔

وزیر خزانہ نے غیر ملکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج کے بعد کریڈٹ ریٹنگ اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے، میڈیا میں نظر آنیوالی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔

مزید پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی

انہوں نے کہا کہ ملک میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور موجودہ پروگرام آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کیلئے تیار ہے۔ پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔پاکستا نی چینی مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے جبکہ پاکستان میں چینی شہریوں کیلئے سکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے یوآن بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے اور ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا بھی متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *