بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کرپشن کیس میں بری

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کرپشن کیس میں بری

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں بری کر دیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے 2018 میں ہائیکورٹ کی طرف سے سنائی گئی جیل کی سزاؤں کو کالعدم قراردے دیا۔

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے خالدہ ضیا، ان کے بیٹے طارق رحمان اور دیگر کو بری کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ سابق وزیراعظم اور دیگر پر 2001  سے 2006 کے دوران غیرملکی عطیات میں سے 1 لاکھ 73 ہزار ڈالر چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

نومبر 2024ء میں 79 سالہ خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے ایک اور مقدمے میں عدالت نے بری کر دیا تھا، سابق وزیراعظم پر 2005 میں ایک اور ٹرسٹ سے 31.5 ملین ٹکا کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *