سیف علی خان پران کے باندرہ کے گھرمیں چاقو سےحملہ ہوا: انھیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے

سیف علی خان پران کے باندرہ  کے گھرمیں چاقو سےحملہ ہوا: انھیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے

معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان جمعرات کی علی الصبح ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر حملے میں زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص نے ان کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

تفصیلا ت کے مطابق ممبئی پولیس کے ڈپٹی کمشنر ڈکشٹ گیدم نے بتایا کہ حملہ آور، اور سیف علی خان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں اداکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے لیلاوتی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔

رائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا جب حملہ آور نے اداکار کے گھر میں گھس کر ان کی گھریلو ملازمہ سے بحث شروع کر دی۔ سیف علی خان نے مداخلت کی کوشش کی تو حملہ آور جارحانہ ہو گیا اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق، سیف علی خان کو معمولی زخم آئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اداکار کے خاندان نے عوام اور مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لیے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر ڈکیتی کی کوشش لگتا ہے۔ سیف علی خان کو حال ہی میں فلم دیورا پارٹ ون میں دیکھا گیا تھا، جس میں ان کے ہمراہ جونیئر این ٹی آر، جھانوی کپوراور پرکاش راج جیسے نامور اداکار شامل تھے۔ یہ فلم کئی زبانوں میں ریلیز ہوئی اور شائقین کی جانب سے پذیرائی حاصل کی۔

اداکار کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں کی ہیں۔ سیف علی خان کے اہلخانہ نے پولیس اور اسپتال عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد پوری طرح محفوظ ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *