محکمہ موسمیات نے کل مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز جمعہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔
کل مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
آج رات اسلام آباد اور گرد و نواح چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے، کل موسم سرد رہے گا۔ کل بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا، چاغی ، نوکنڈی، ڈالبندین، کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں ہلکی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔
کل پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان جبکہ مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہےگا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، دیر، چترال، سوات، کرم اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔