پنجاب میں لیپ ٹاپ سکیم: 40 ہزار طلباء کو جدید ترین لیپ ٹاپ ملیں گے

پنجاب میں لیپ ٹاپ سکیم: 40 ہزار طلباء کو جدید ترین لیپ ٹاپ ملیں گے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعلیم کے فروغ کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز کر دیا۔ جدید ترین لیپ ٹاپ ماڈل کی رونمائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر کے 40 ہزار طلباء کو یہ لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ اس سکیم کا مقصد طلباء کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے فیصل آباد ڈویژن میں سی ایم ہونہار سکالرشپ سکیم کا افتتاح کیا، جہاں 4,690 طلباء میں 20 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار روپے کے سکالرشپس تقسیم کیے گئے۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو اس سکیم سے فائدہ پہنچایا جائے گا۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹیزکے لیے 3,211 طلباء کو 17 کروڑ 62 لاکھ روپے کے سکالرشپس دی گئیں جبکہ  نجی یونیورسٹیزکے 101 طلباء میں 28 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

مزید برآں پبلک سیکٹر کالجزکے لیے 1,378 طلباء کو 2 کروڑ 20 لاکھ 33 ہزار روپے کے سکالرشپس دیے گئے، اس کے علاوہ
وزیر اعلیٰ نے جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس فیصل آباد میں طلباء سے ملاقات کی اور قومی ترانہ پڑھنے کے لیے سٹیج پر آئیں۔ طلباء نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور پورٹریٹس پیش کیے۔ وزیر اعلیٰ کو “دی بیسٹ لیڈی مریم نواز” کا خطاب بھی دیا گیا۔

تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ کو پہلی بار خواتین پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جسے حاضرین نے بھرپور سراہا۔ وزیر اعلیٰ نے طلباء کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم نوجوانوں کو روشن مستقبل کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد ڈویژن میں ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے والوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، یونیورسٹی آف جھنگ، اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء شامل تھے۔ یہ سکیم تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *