ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کے ریونیو میں 207 ارب کا اضافہ ہو گیا۔
دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے سال 2023-24 میں 577 ارب روپے جمع کئے، سگریٹس، سیمنٹ، مشروبات، ایئر ٹکٹ، کھاد پر ٹیکس ریونیومیں اضافہ ہوا۔
پیٹرولیم ، دودھ، کریم، جوسز، سیرپ، الکوحل سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا، گزشتہ سال کی نسبت 56 فیصد زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی، سگریٹس پر ڈیوٹی 95 ارب اضافے سے 237 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔
دستاویز کے مطابق سیمنٹ پر پہلے سے 11.32 ارب زیادہ، 77 ارب 71 کروڑ کی وصولی ہوئی، سوڈا واٹر مشروبات پر ٹیکس وصولی 113 فیصد اضافے سے 36.50 ارب حاصل ہوا۔
فضائی ٹکٹ پر ٹیکس وصولی 7.22 ارب اضافےسے 47 ارب سے تجاوزکر گئی، ایف بی آر کے مطابق کھاد پر ایک سال میں 29 ارب روپے سے زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی، دودھ اور کریم کے استعمال میں اضافہ ہوا اور ایکسائز ڈیوٹی ریونیو کی مد میں 5 ارب حاصل ہوئے۔