چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا

چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا

پشاور، چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ایک ہی دن میں چینی کی فی کلو قیمت 30 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد چینی 160 روپے کلو ہو گئی ہے۔

تین دن اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

پشاور میں ذخیرہ اندوزوں نے چینی اسٹاک کرنا شروع کر دی ہے کہ قیمتیں مزید بڑھنے کے امکانات ہیں، چینی کی فی بوری قیمت  6500 روپے سے بڑھ  7 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی 130 روپے سے 150 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون میں مختلف جگہوں پر 160 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *