بانی پی ٹی آئی کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے : فیصل چوہدری

بانی پی ٹی آئی کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے :  فیصل چوہدری

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پُرعزم اور حوصلے میں ہیں وہ کسی پریشر میں نہیں آئیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پُرعزم اور حوصلے میں ہیں، عمران خان نہ کبھی پہلے جھکے اور نہ آئندہ کسی پریشر کے آگے جھکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بار کونسل کا 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا خیر مقدم

فیصل چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلوخاتون ہیں ، انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے صعوبتیں برداشت کیں ۔ اتنی اخلاقی گراوٹ آچکی کہ آپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ہم جیلوں میں رہنے کو تیار ہیں، اصول اور نظریے کی خاطر ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو خیبرپختونخوابھرسے قافلے پشاور جمع ہوں گے اور شٹرڈاؤن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صدر جوبائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل

بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ 9 مئی ہو یا 26 نومبر ہم جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، چیٹرز کبھی بھی نیوٹرل امپائرز کیساتھ نہیں کھیلتے ، ہم نیوٹرل امپائرزکے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *