رواں برس کے دوران 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت فریضہ حج اداکریں گےاور حجاج کرام قربانی کی مدمیں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کرینگے۔
ذرائع کےمطابق رواں برس عازمین حج سےقربانی کے لیے55،500 روپےفی کس وصولی کی جا رہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کیلئے رقم جمع کروادی۔
پاکستان سےرواں برس1لاکھ 79 ہزار210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج اداکریں گے،89 ہزار605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کےتحت حجازمقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔