سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے وا لے پی ٹی آئی لندن کے کارکن گلفام کیانی کو رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی24 گھنٹے لندن پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوا، پولیس نے گلفام کیانی کو 3ماہ کی ضمانت پر رہا کر دیا۔ گلفام نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے کے فیصلے پر غصہ آگیا تھا۔
مقامی پولیس نے اس کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کوحکم دیا ہے کہ وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے 5 سو میٹر سے زیادہ قریب نہیں جا سکتا۔