بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے حکومت پر بیرونی دباؤ بڑی حد تک بڑھ چکا ہے: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے حکومت پر بیرونی دباؤ بڑی حد تک بڑھ چکا ہے: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری

سابق وفاقی ویز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بہترہوتا کہ 190ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو کچھ اور دیر کیلئے ملتوی کر دیا جاتا، اس فیصلے سے سیاسی معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم بیرونی دباؤ بہت بڑھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب ن لیگ کے رابطے تھے تب سزائیں بھی ہو رہی تھی، مذاکرات بھی چل رہے تھے، ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آگے بڑھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی قیادت کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا کیونکہ انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں 14 سال کی سزا سنائی گئی لیکن پارٹی کی موجودہ قیادت ملک بھر میں کہیں بھی عوامی سطع پر کوئی احتجاج ریکارڈ نہ کروا سکی۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اپنے گھر میں احتجاج ریکارڈ کروانے کی صلاحیت سے مفقود ہو چکی ہے اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو موجودہ قیادت کے مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ پی ٹی آئی والے جوڈیشل کمیشن پراتنا زور کیوں دے رہے ہیں، حکومت کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کرنا چاہیے، حکومت پر بیرونی دباؤ پڑ گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کے حالیہ بیان سے لگتا ہےکہ حکمران جماعت کو چئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی حالیہ ملاقات پسند نہیں آئی۔انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لیکر آگے بڑھا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *